اسلام آباد (جیوڈیسک) شریف خاندان کی جانب سے نیشنل بینک آف پاکستان کو بقایا جات کی ادائیگی کے بعد قومی احتساب بیورو نے اتفاق فاؤنڈری ریفرنس واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف سمیت دیگر افراد کیخلاف اتفاق فاؤنڈری ریفرنس واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
شریف خاندان کے ذمے نیشنل بینک کے پانچ ارب بیس کروڑ روپے واجب الادا تھے جو بنک کو ادا کر دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیشنل بنک نے ادائیگیوں کے بعد نیب کو درخواست کی ہے کہ اتفاق فاؤنڈری ریفرنس واپس لیا جائے۔