ڈونیڈن (جیوڈیسک) ڈونیڈن ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگز میں تین وکٹ پر 367 رنز بنا لیے۔
ڈونیڈن میں جاری سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، میزبان نیوزی لینڈ کے اوپنرز ردرفورڈ نے 62 اور فلٹن نے 61 رنز کے ساتھ ذمہ دارانہ آغاز فراہم کیا۔
ریڈ من بیس رنز کا اضافہ کر سکے، برینڈن میکولم اور روز ٹیلر نے شاندار سنچریاں سکور کیں۔میکولم ٹیسٹ کیرئیر کی ساتویں سنچری مکمل کر کے 109 رنز جبکہ روز ٹیلر نویں سنچری مکمل کر کے 103 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹینو بیسٹ، سیمی اور شیلنگفرڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔