نقل ایک ناسور ہے جس کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔ سہیل الرحمن بلوچ

سبی (محمد طاہر عباس) ڈپٹی کمشنر سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کی خصوصی ہدایات ہیں کہ نقل کو کسی صورت برداشت نہیں کرنا کیونکہ معیاری تعلیم کا تقاضا نقل سے پاک امتحانات میں پنہاں ہے نقل ایک ناسور ہے جس کا خاتمہ کرکے دم لیں نقل سے پاس کیا گیا۔

امتحان اور حاصل کی گئی ڈگری کسی کام نہیں دوران امتحانات غفلت برتنے والے امتحانی عملہ کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سہیل الرحمن بلوچ نے دوران امتحانی سنٹر کا معائنہ کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

ان کے ہمراہ ایڈیشنل کمشنر عظیم انجم ہانبھی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سید مقبول شاہ بھی تھے ڈپٹی کمشنر سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ نقل کو روکنے کیلئے بھرپور اقدامات کیے گئے ہیں انٹرمیڈیٹ امتحانات کے تمام سنٹرز میں مجسٹریٹ تعینات کیے گئے ہیں جو نقل کو روکنے کیلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیںانہوں نے کہا کہ نقل کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے نقل سے پاس کیا گیا امتحان او حاصل کی گئی ڈگری کسی کام کی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات میں نقل کے تدارک اور امتحانی سینٹرز کی نگرانی کیلئے تمام سینٹر ز میں مجسٹریٹ تعینات کیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ میں خود روزانہ امتحانی مراکز کے دورے کررہا ہوں انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے نقل کے خاتمے کیلئے بروقت قدم اٹھا کر اہم فیصلہ کیا ہے۔

طلباء کو چاہیے کہ وہ اپنا زیادہ تروقت قدم اٹھا کر اہم فیصلہ کیا ہے طلباء کو چاہیے کہ وہ اپنا زیادہ تر وقت اپنی پڑھائی میں گزاریں تاکہ مستقبل میں انہیں کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے کہا کہ اگر کوئی امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا اور غفلت برتنے والی امتحانی مراکز کے عملہ کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

DC Visit

DC Visit