نقل کے رجحان کا خاتمہ کر کے دم لینگے۔ جان محمد بلوچ

سبی (محمد طاہر عباس) نقل کے رجحان کا خاتمہ کرکے دم لینگے نقل سے پاس کیا ہوا امتحان طالبعلم کے اندر چھپے ٹیلنٹ کو برباد کرکے رکھ دیتا ہے اس ڈگری یا ڈپلومے کا کیا فائدہ جو طالبعلم کی قابلیت میں رکاوٹ کا باعث بنے

ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر جان محمد بلوچ نے میٹرک کے ہونے والے امتحانات کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کرتے ہوئے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے نقل کے رجحان کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنا ہے

انہوںنے کہاکہ حکومت نے امتحانات کے دوران نقل کے خاتمے کا تہیہ کررکھا ہے اور ہم اس میں جلد کامیاب ہوجائیں گے انہوںنے کہا کہ طلبا ء و طالبات کو چاہیے کہ دلجمعی سے اپنی پڑھائی کی جانب خصوصی توجہ مبذول رکھیں آج کے طلباء ہی کل کے معمار ہونگے اور با صلاحیت معمار ہی قوم کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اس لیے طلباء کو چاہیے کہ وہ دوران حصول تعلیم باالخصوص اپنی پڑھائی پر توجہ دیں اور خودسے امتحانات میں امتیازی پوزیشن حاصل کرکے اپنا اور وطن عزیز کا نام روشن کریں

انہوںنے کہا کہ فوٹو اسٹیٹ کا کاروبار کرنے والوں کو چاہیے کہ وہ چند روپو ں کی خاطر طلباء کا مستقبل تاریک نہ کریں اور نقل کے خاتمے کی حکومتی پالیسی میں ان کاساتھ دیں گورنمنٹ بوائیز ماڈل ہائی سکول کے امتحانی مرکز کے سپرنٹنڈنٹ محمد امین، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آصف عظیم،ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ اصغر چھلگری، اور نگران شیر محمد نے حکومت کی جانب سے نقل کی روک تھام کے اقدام کو سراہتے ہوئے نقل کی روک تھام سے طلباء پریشان ضرور ہوںگے لیکن یہ انکے مستقبل کا سوال ہے۔

Jan Muhammad Baloch Visit

Jan Muhammad Baloch Visit