کراچی (جیوڈیسک) کراچی کی مقامی عدالت نے ای او بی آئی کیس میں سابق صوبائی وزیراقبال داود کو 23 جولائی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت میں ای او بی آئی کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت میں ملزم اقبال داود کے وکیل نے بتایا کہ ان کی طبیعت ناساز ہے اور زیرعلاج ہیں ۔ عدالت نے اقبال داود کو 23 جولائی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے ایف آئی اے کو بروقت تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کی۔