دوران پرواز پی آئی اے کی فضائی میزبانوں سے بدتمیزی پر 5 مسافر گرفتار

PIA

PIA

لاہور (جیوڈیسک) قومی ایئر لائن کی انتظامیہ نے دوران پرواز ایئرہوسٹس سے بدتمیزی کرنے پر 5 مسافروں کو گرفتار کرادیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بیجنگ سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز کے دوران طیارے میں سوار 5 مسافروں نے خواتین ایئرہوسٹس سے مبینہ طور پر بدتمیزی کی۔ طیارے کے لینڈنگ کرنے کے بعد عملے کی شکایت پر انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پانچوں مسافروں کو لاہور ایرپورٹ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پانچوں مسافروں نے ایئرہوسٹس کے ساتھ نہ صرف بدتمیزی کی بلکہ دھکے بھی دیئے،عملے سے بدتمیزی کرنے والے مسافروں کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی کی جائے گی۔