کراچی (جیوڈیسک) ملک میں سردی کی لہر آتے ہی پولٹری مصنوعات کی طلب میں اضافہ ہو گیا جسکے سبب مرغی کا گوشت ایک ہفتہ کے دوران 20 روپے اضافہ سے 270 روپے کلو ہو گیا۔
اسکے علاوہ زندہ مرغی 14 روپے مہنگی ہوکر 164 روپے کلو ہوگئی ہے جبکہ فی درجن انڈے بھی 3 روپے اضافے سے 117 روپے درجن ہو گئے ہیں۔ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے ترجمان معروف صدیقی نے بتایا کہ سردی بڑھنے کہ سبب مرغی کی مانگ میں اضافہ ہوا جسکے سبب قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔