گرد و غبار آلودہ پانی انسانی صحت کے دشمن ہیں، عبدالرزاق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس عبدالرزاق میڈیکل سینٹر گلشن اقبال میں ہیپاٹائٹس ،ذیابیطس اور ٹی بی کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ملک کے ممتاز و معروف طبی ماہرین نے کہاکہ گندگی ،آلودگی اور بے احتیاطی سے بیماریاں جڑ پکڑتی ہیں۔

مرض سے بے احتیاطی ،لاپرواہی اور غفلت سے انسانی زندگی خطرے سے دو چار ہوجاتی ہے مقررین میں ڈاکٹر فیض اللہ ،ڈاکٹر منظر عالم ،ڈاکٹر نسیم خان ،ڈاکٹر رشید زمان ،ڈاکٹر عمردراز ،انور علوی القادری،عبدالحفیظ علوی القادری،اظہر علوی القادری،جمال پردیسی،روٹری انٹر نیشنل کے کرم داد جمالی اور پبلک ریلیشن آفیسر ابرا احمد شامل تھے۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے طبی ماہرین نے کہاکہ امراض سینہ سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ فضائی آلودگی سے بچا جائے ،پھیپڑوں کو گندگی اور غلاظت سے بچانا اور مرض کی علامت ظاہر ہوتے ہی ڈاکٹر ز سے فوری رجوع کرنا لازمی ہے کیونکہ احتیاط علاج سے بہتر ہے ماہرین نے بتا یاکہ ٹی بی کے مریض زیادہ تر کچی آبادیوں اور اندورن سندھ سے تعلق رکھتے ہیں زیابیطس سے متعلق بیان کرتے ہوئے طبی ماہرین نے کہاکہ یہ مرض تیزی کے ساتھ ہمارے معاشر ے میں جڑ پکڑتا جارہا ہے۔

یہ مرض ہمارے روزمرہ زندگی گزارنے میں اسائش اور خوارک کی بے احتیاطی سے پھیل رہا ہے ذیابیطس کی مریض کو ضروری ہے کہ وہ اپنا بلڈ شوگر کنٹرول میں رکھے روزانہ ورزش اور واک کو اپنی زندگی کا روٹین بنائے اور اپنے خوراک میں احتیاط اپنا ئے ماہرین نے کہاکہ ذیابیطس کے مریض اپنے دانتوں میں خصوصی حفاظت کریںکیو نکہ ذیابیطس ایک ایسی بیماری ہے جس کی وجہ سے انسانی جسم دیمک کی طرح ختم ہوجاتا ہے۔

ذیابیطس پورے انسانی جسم کو متاثر کرتا ہے اور انسانی اعضاء کو آہستہ آہستہ کمزور کردیتا ہے طبی ماہرین نے ہیپاٹائٹس کو جگر کی بیماری قرار دیتے ہوئے کہاکہ جگر انسانی جسم میں انجن کا کام کرتا ہے اور جگر انسانی جسم کا وہ حصہ ہے جو پورے جسم کو صاف خون سپلائی کرتا ہے لیکن اگر جگر سکڑ جائے اور کام کرنا چھوڑ دے تو انسانی صحت کا برقرار رکھنا بہت مشکل ہوجاتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ جگر پر دبائو کم سے کم ڈالا جائے اور منشیات،شراب نوشی،روغنی غذا سے پرہیز کیا جائے تاکہ جگر محفوط رہ سکے طبہ ماہرین نے ہیپاٹائٹس مرض سے شرکاء سیمینار کواحتیاطی تدابیر سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتا یا کہ ہر انسان کو چاہیئے کہ استعمال شدہ اور خراب سرنج استعمال نہ کیا جائے۔

خون کی جسم میں منتقلی کے حوالے سے احتیاط کیا جائے کیو نکہ ان سے بے احتیاطی کی وجہ سے جگر کے امراض پھوٹ رہے ہیں ماہرین نے کہاکہ آج انسانی زندگی خطرے سے دو چار ہے ہزاروں افراد ہیپاٹائٹس ،ذیابیطس اور ٹی بی جیسے مہلک امراض میں مبتلا ہوکر اپنی زندگی ہار بیٹھتے ہیںطبی ماہرین نے شرکاء کو بتا یا کہ مرض سے احتیاط ہی انسانی زندگی کو صحت مند بنا سکتا ہے اس موقع پر طبی ماہرین نے عبدالرازق میڈیکل سینٹر کی انتظامیہ کو امراض سے آگاہی کے حوالے سے سیمینار کے انعقاد کو سراہا اور اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلا یا۔

Seminar Abdul Razzak Medical Centre

Seminar Abdul Razzak Medical Centre