ڈچ فٹبال لیگ : دفاعی چیمپئین ایجکس نے روڈا کو شکست دے دی

Dutch Football League

Dutch Football League

دفاعی چیمپئین ایجکس نے روڈا کو شکست دے کر ڈچ فٹبال لیگ کا کامیابی کے ساتھ آغاز کر دیا۔ ادھر بائرن میونخ نے اوڈی کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔

ایمسٹرڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ایجکس نے روڈا کو ہوم گرانڈ پر تین صفر سے زیر کیا۔ ایجکس نے آٹھویں منٹ میں رکارڈو وین کے گول کی بدولت برتری حاصل کی۔ تیسویں منٹ میں ایجکس نے دوسرا گول داغ کر برتری کو دگنا کردیا۔

پہلے ہاف کے اختتام تک میزبان ٹیم کو دو صفر کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں بھی ایجکس کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رہا۔ تراسویں منٹ میں ایجکس نے تیسرا گول کر کے میچ تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔ حریف ٹیم نے میچ میں گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کئے۔