کراچی: ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی میں عید الاضحی کنٹی جنسی پلان کو حتمی شکل،عید الاضحی کے تینوں دن آلائشوں کو بروقت اُٹھانے اور ضلع بھر میں صحت مند ماحول کے قیام کے لئے میونسپل ایمرجنسی کا نفاذ کرکے افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔
عید الاضحی جنٹی جنسی پلان کے تحت ضلع کورنگی کی تمام یونین کونسل کو شکایتی مراکز مین تبدیل کردیا گیا ،بلدیہ کورنگی کے تینوں زونز میں مرکزی شکایات سیل 24گھنٹے فرائض انجام دے گا انتظامات کے جائزے اور اسے حتمی شکل دینے کے لئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قراةالعین میمن کی زیر صدارت کورنگی ،لانڈھی اور شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے یو سی سیکریٹریز کاخصوصی اجلاس منعقد ہوا۔
ا جلاس میں میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور احمدمیمن ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی محمد رفیق شیخ ،ڈائریکٹر کونسل بلدیہ کورنگی ارشاد آرائیں ،XEN ایم اینڈ ای نثارسومرو اور دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے اس موقع پر انہو ں نے کہا کہ عید الا ضحی کے دنوں میں تمام ڈپارٹمنٹ اور یوسی سیکریٹریز اپنے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اپنی خدمات انجام دیں اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ،سستی اور نااہلی کو برداشت نہیں کیا جائیگا اس موقع پرانہوں نے ہیلتھ اینڈ سروسزکے عملے کو تاکید کی کہ آلائشوں کے اٹھانے کے سلسلے میں کسی قسم کی کوئی غفلت بر داشت نہیں کی جائے گی۔
بلدیہ کورنگی میں عید الا ضحی کے تینوں ایام میںآلائشوں کو بروقت اٹھانے اور پورے ضلع میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے خصوصا ان جگہوں پر جہاں قربانی کے جانوروں کا خون بہا ہو وہاں اسپرے کرنے،دھلائی اور صفائی ستھرائی کرنے کے کاموں کو حتمی شکل دے دی گئی تفصیلات کے مطابق بلدیہ کورنگی کی اپنی گاڑیوں کے علاوہ سوزوکیاں بھی کرا ئے پر حاصل کی جائیں گی جو گلیوں کناروں اور جھاڑیوں میں پھینکی گئی آلائشوں کو اٹھا کر ڈمپنگ گرائونڈ تک پہنچائے گی اور ہر یونین کونسل میں آلائشوں کو بر وقت ٹھکانے لگانے کے لئے کیمپ آفس قائم کئے جائیںگے ان کیمپ آفس میں بھی عوام الناس اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں۔