لاہور (جیوڈیسک) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے عید الاضحی کے دن فیروز والا، رانا ٹاؤن اور مریدکے ضلع شیخوپورہ کا دورہ کیا اور ڈینگی سرویلنس کرنے والی ٹیموں کی مانیٹرنگ کی۔ خواجہ سلمان رفیق نے فرائض سے غفلت برتنے پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز کو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ شیخوپورہ ڈاکٹر ندیم سہیل کے خلاف محکمانہ کارروائی اور خراب کارکردگی پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ مریدکے ڈاکٹر منیر غوری کو وارننگ لیٹر جاری کرنے کی ہدایت کی۔
مشیر صحت نے عید کے دوسرے دن تحصیل مریدکے کی اربن یونین کونسلوں کا دورہ کیا اور ڈینگی سرویلنس کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ دریں اثنا انہوں نے ڈی سی او کیپٹن(ر) محمد عثمان کے ہمراہ عید کے دن گلشن راوی میں گھر گھر جا کر ڈینگی کے بارے آگاہی فراہم کی۔