وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) فرض شناس ٹریفک وارڈنز کی ڈیوٹی میں دلچسپی کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل میں واضح کمی آگئی۔عوامی سماجی حلقوں کا ٹریفک وارڈنز کی کارکردگی پر اظہار اطمینان ۔تفصیلات کے مطابق بڑھتی ہوئے ٹریفک کی وجہ سے اوورہیڈ بریج کے اطراف میں اور شہر کے اہم مقامات پر ٹریفک جام کا مسئلہ پیدا ہوتا تھا۔
ٹریفک وارڈنز نے بہترین حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے مختلف مصروف ترین چوکوں ،چوراہوں پر مستقل ڈیوٹیاں دینا شروع کردی ہیں۔ٹریفک وارڈنز ہمہ وقت چوکس رہ کر ٹریفک کی روانی میں اہم کردارادا کررہے ہیں۔ عوامی، سماجی حلقوں نے ٹریفک وارڈنز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔