ڈیوٹی سے غیر حاضری، واشک کے اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر معطل

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) حکومت بلوچستان نے ضلع واشک کے ڈپٹی کمشنر اسداللہ کاکڑ اور اسسٹنٹ کمشنر عبدالصمد بلوچ کو معطل کر دیا۔ صوبائی حکومت کے اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر و اسسٹنٹ کمشنر ضلع واشک کو ڈیوٹی سے طویل غیر حاضری کی بنیاد پروزیراعلی بلوچستان کے حکم پر معطل کیا گیا۔

دوسری جانب صوبائی حکومت نے ڈویژنل او ڈسٹرکٹ سطح کے افسران اور ملازمین کی حاضری کو مانیٹر کرنے کیلئے ویجی لینس کمیٹی بھی قائم کردی ہے،جواس حوالے سے کاروائی کے لئے تواتر سے اپنی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کرے گی۔