دیامر (جیوڈیسک) دیامر میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے سابق ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسد زیدی کے قتل میں ملوث مفرور ملزم سمیت 8 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے بھاری اسلحہ اور فوجی رودیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔پولیس کے مطابق ضلع دیامر کے گاوں داریل میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے ایک پر گھر چھاپا مارا۔
اس دوران سابق ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسد زیدی کے قتل میں ملوث مفرور ملزم پیر محمد سمیت 8افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے مشین گن ،کلاشنکوف،بڑی تعدا دمیں گولیاں اور فوجی وردیاں برآمد ہوئی ہیں۔ڈپٹی اسپیکر اسد زیدی کو 2009 میں گلگت میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔