دیامر (جیوڈیسک) دیامر میں قتل ہونیوالے دس غیر ملکی سیاحوں کی میتیں حنوط کر دی گئیں، لاشیں طویل عرصے تک خراب نہیں ہونگی۔ چینی سیاحوں کی میتیں، آج سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے وطن روانہ کر دی جائیں گی۔ وفاقی دارالحکومت کے پولی کلینک ہسپتال میں سات سیاحوں کی لاشوں کو حنوط کیا گیا۔
جبکہ پمز میں دو چینی اورایک امریکی نژاد چینی سیاح کی لاش کو حنوط کیا گیا۔ لاشوں کو حنوط کرنے کے لیے راولپنڈی میڈیکل کالج کے فرانزک ماہرین کی خدمات حاصل کی گئیں۔
لاشیں لے جانے کے لیے میٹل کے خصوصی ائیرٹائٹ تابوت بھی ہسپتالوں میں پہنچا دیئے گء ہیں۔ دو چینی سیاحوں کی میتوں کی چین روانگی کیلئے دستاویزات مکمل کر لی گئی ہیں۔ وزارت داخلہ کے اعلی حکام بھی چینی سیاحوں کی لاشوں کے ہمراہ چین جائینگے۔