ڈائی ہارڈ گڈ ڈے ٹو ڈائی ہارڈنے ڈھائی کروڑ ڈالر کمالئے

Die Hard Good Day

Die Hard Good Day

لاس اینجلس (جیوڈیسک)لاس اینجلس ڈائی ہارڈ سیریز کی نئی فلمآ گڈ ڈے ٹو ڈائی ہارڈ کے ایکشن نے سب کو اپنا دیوانہ بنادیا۔ ریلیز کے پہلے ہی ہفتے امریکی باکس آفس پر ڈھائی کروڑ ڈالر کمالیے۔سنسنی خیز ایکشن سے بھرپور فلم آ گڈ ڈے ٹو ڈائی ہارڈ میں ایک بار پھر بروس وِلس جلوہ گر ہوئے ہیں۔

ڈائی ہارڈ سیریز کی یہ پانچویں فلم 6 سال کے وقفے کے بعد آئی ہے۔ نقادوں کی رائے کے برعکس یہ فلم بروس وِلس کے مداحوں میں خاصی پسند کی جارہی ہے۔

دوسرے نمبر پر مزاحیہ فلم آئیڈینٹٹی تھیف رہی۔ جس نے شائقین کے دل چرا کر2 کروڑ 34 لاکھ ڈالر سمیٹ لیے۔امریکی باکس آفس پر مقبول دیگر فلموں میں اسکیپ فرام پلانیٹ ارتھ، وارم باڈیز اور بیوٹی فل کریچرز شامل ہیں۔