دینہ : درگاہ کے سجادہ نشین کو اغوا کیے جانے کے خلاف احتجاج

Protest

Protest

دینہ (جیوڈیسک) دینہ میں مخالفین کی جانب سے درگاہ کے سجادہ نشین کو اغوا کیے جانے کے خلاف عقیدت مندوں اور اہلخانہ کا جی ٹی روڈ پر احتجاجی جاری ہے۔ شاہراہ بلاک ہونے سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ برکت علی شاہ کے مزار کے گدی نشین پیر ساجد علی کو ان کے مخالفین نے 3 روز قبل اغوا کیا۔

مخالف فریق کے ایک شخص کو پیر ساجد علی کے بھائی کے قتل کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی ہے اور مخالفین مبینہ طور پرخون معاف کرنے کے لئے دباو ڈال رہے ہیں۔احتجاج کے باعث جی ٹی روڈ ٹریفک کے لئے صبح 7 سات بجے سے بند ہے۔ٹریفک میں پھنسے روزہ داروں کو گرمی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔