دیپیکا کیساتھ کام کرتے مشکل محسوس نہیں کرتا: رنبیر

Ranbir

Ranbir

ممبئی (جیوڈیسک)بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ وہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ کام کرتے ہوئے مشکل محسوس نہیں کرتے۔

ممبئی رنبیر اور دیپیکا ان دنوں فلم “یہ جوانی ہے دیوانی” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ ایک وقت تھا جب دونوں ایک دوسرے کے بہت قریب تھے اور ان کی شادی کی افواہیں بھی اڑیں لیکن پھر ان میں دوری ہو گئی۔

ایک اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے رنبیر نے کہا کہ وہ دونوں پروفیشنل اداکار ہیں۔ ان کے درمیان ہم آہنگی ہے اور وہ شوٹنگ کے دوران مشکل محسوس نہیں کرتے۔ فلم “یہ جوانی ہے دیوانی” کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ جدید دور کے نوجوان کی کہانی ہے۔