اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں پی آئی اے کے مالی بحران پر غور کیا جائے گا اور گردشی قرضے کی مد میں مزید ایک سو اکاسی ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے جانے کا امکان ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوگا جس میں پی آئی اے کی مجموعی حالت زار پر بریفنگ دی جائے گی۔
زرائع کے مطابق اجلاس میں پی آئی اے کے لئے مزید فنڈز کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔ ای سی سی نے اپنے گزشتہ اجلاس میں پی آئی اے کے لئے 7 ارب روپے کی منظوری دی تھی۔ ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گردشی قرضے کی مد میں مزید 181 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔ یہ رقم پاور پلانٹس کو فیول کی فراہمی جاری رکھنے کے لئے ادا کی جائے گی۔