اسلام آباد (جیوڈیسک) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ای الیکشن کے تحقیقی مقالے میں چیئرمین ایچ ای سی جاوید لغاری کا نام ان کی اجازت کے بغیر استعمال کیا گیا۔ اسلام آباد سے جاری ایچ ای سی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ای الیکشن پر 2003 میں لکھا گیا مقالہ ایم ندیم کا تھا۔
ڈاکٹر جاوید لغاری کی تحریر نہیں اور ان کا نام، ان کی اجازت کے بغیر استعمال کیا گیا۔ ڈاکٹر جاوید لغاری نے اس مقالے سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا اور نہ ہی کوئی ترقی حاصل کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مقالوں کا معیار جانچنے کے لیے سافٹ ویئر 2007 میں تیار کیا گیا جو نقل شدہ مواد کا پتہ لگا سکتا ہے۔