ای او بی آئی کیس: چیف جسٹس نے ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کر لیا

Chief Justice

Chief Justice

چیف جسٹس نے ای او بی آئی خرد برد کی سماعت پر غیرقانونی سرمایہ کاری پر چیف جسٹس نے سخت سرزنش کرتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے کو عدالت میں طلب کر لیا ۔

ای او بی آئی از خود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں ہوئی۔ ڈی جی ایف آئی اے کی غیر حاضری پر چیف جسٹس نے اظہار بر ہمی کرتے ہوئے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔ چیف جسٹس نے آڈیٹر جنرل کو کہا کہ آپ تیس سال سے اس ادارے میں کام کر رہے ہیں بائیس، تیئیس سال کے صحافی کو پتا چل گیا اس میں گڑ بڑ ہے ۔

آڈیٹر جنرل نے عدالت کو بتایا وہ صرف پر فارمنس آڈٹ کرتے ہیں۔ چیف جسٹس نے حیرانگی سے پوچھا کہ پرفارمنس آڈٹ کیا ہوتاہے؟ ڈائریکٹر ٹان پلاننگ محمد طارق نے عدالت کو بتایا کہ معاملات کے بارے میں ایف آئی اے اور نیب کو مطلع کیا لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔