ای او بی آئی اسکینڈل: ظفر گوندل اور دیگر ملزموں کے وارنٹ

EOABI

EOABI

کراچی (جیوڈیسک) وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ای او بی آئی اسکینڈل کیس میں ملوث سابق چیئرمین ظفر گوندل اور دیگر مفرور ملزموں کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ای او بی اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔

ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ای او بی آئی کے سابق چیئرمین ظفر گوندل اور دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ مقدمے کا چالان آخری مراحل میں ہے جو جلد عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔ عدالت نے مفرور ملزموں کی گرفتاری اور چالان 25 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔