ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی دبنگ گرل سونا کشی سنہا جلد ہی شائقین کو نئے انداز میں نظر آئیں گی۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ ہر وقت گاؤں کی گوری بن کر نہیں رہ سکتی۔
دبنگ کی رجو ہو یا راؤ ڈی راٹھور کی پارو سونا کشی سنہا شائقین کو ہمیشہ ساڑھی اور شلوار قمیض میں نظرآئیں۔
سن آف سردار میں بھی اداکارہ نے سکھمیت کور اور ونس اپون آٹائم ان ممبئی دوبارہ میں یاسمین شیخ بن کر شائقین کے دلوں پر راج کیا۔
لٹیرا، بلٹ راجہ ہو یا آر راجکمار سونا کشی کی سادگی نے مداحوں کی دھڑکنیں ہمیشہ تیز کیں۔ تاہم اداکارہ کا کہنا ہے اس سے پہلے کہ وہ ایسے کردار سے اکتا جائیں جلد نیا انداز اپنائیں گی۔ ہالی ڈے ایکشن جیکسن اور تیور میں سونا کشی کی آنے والی فلمیں ہیں۔