شاہینوں کو سلام پیش کرنے کیلیے قوم آج یوم فضائیہ منا رہی ہے

Pakistan Air Force

Pakistan Air Force

کراچی (جیوڈیسک) 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ کا کردار ناقابل تسخیر رہا۔ 7 ستمبر یوم فضائیہ اپنے شاہینوں اور جانبازوں کی بے مثال قربانیوں اور کارناموں کو یاد کر نے کا دن ہے۔ 7 ستمبر کو یوم فضائیہ منایا جاتا ہے آج کے دن پاک فوج، فضائیہ کے ان تمام شاہینوں کو یاد کر تی ہے جنھوں نے اپنی جاں نذر کرکےشجاعت کی بے مثال داستانیں رقم کیں انہی شاہینوں میں ایک پائلٹ راشد منہاس شہید نشان حیدر بھی ہیں، 44 برس قبل جام شہادت نوش کرنے والے اس جوان کی والدہ آج بھی اپنے بیٹے کی یادوں میں جیتی ہیں۔

جذبہ حب الوطنی سے سرشار شاہینوں کو اس بہادر بیٹے کی ماں کا پیغام تھا کہ ملک کی حفاظت میں کسی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے۔راشد منہاس کی والدہ کا کہنا ہے کہ انھیں اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے ان کے لیے شہید کی ماں کا درجہ ملنا سب سے بڑا اعزازہے۔

زندہ قومیں اپنے محسنوں کی قربانیوں اور شجاعت کے مظاہروں کو کبھی فراموش نہیں کر تیں، یوم فضائیہ پر پاک فوج کے ان شاہینوں کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے جو ستاروں پر کمند ڈال کر مادر وطن کے تحفظ پر مامور ہیں۔