ضلع ہرنائی، نامعلوم افراد کا حملہ، محکمہ جنگلات کے 3 گارڈززخمی

Firing

Firing

ہرنائی (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں درخت کاٹنے سے منع کرنے پر نامعلوم افراد کے حملے میں محکمہ جنگلات کے تین گارڈز زخمی ہو گئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق ضلع ہرنائی کے علاقے زندہ پیر توڑی منا میں چند افراد درخت کاٹ رہے تھے کہ جنگلات کے تحفظ پر مامور تین گارڈز نے انہیں اس سے منع کیا، تاہم درخت کاٹنے والے افراد نے لاٹھیوں سے فاریسٹ گارڈز پر حملہ کر دیا، جس میں فاریسٹ گارڈز عبدالرزاق، ثناء اللہ اور محمد کریم زخمی ہوگئے ،جنہیں علاج کے لئے ہرنائی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب فاریسٹ گارڈز پر حملے کا مقدمہ لیویز تھانہ ہرنائی میں درج کر لیا گیا ہے، تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔