قبل ازوقت نکاسی آب کے اقدامات کی وجہ سے دوران برسات شاہراہوں اور گلیوں سے برساتی پانی کی نکاسی کو یقینی بنا یا گیا :مسرور میمن

کراچی (خصوصی رپورٹ)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری اور میونسپل کمشنر مسرور میمن نے رات گئے دوران برسات شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی کا تفصیلی دورہ کرکے اپنی نگرانی میں شاہراہوں اور گلیوں سے برساتی پانی کی بروقت نکاسی کو یقینی بنا دیا دورے میں سپرٹنڈنگ انجینئر بلدیہ کورنگی پریم چند ،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی رفیق شیخ ،XENایم اینڈ ای بلدیہ کورنگی عباس شاہ ،شاہ فیصل زون کے فوکل پرسن اسلم پرویز ،کورنگی زون کے فوکل پرسن مبین صدیقی اور لانڈھی زون کے فوکل پرسن طلعت محمود بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے قبل ازوقت ضلع کورنگی کے تمام زونز میں نکاسی آب کے نظام کی درستگی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر برساتی نالوں کی صفائی اور رین ایمرجنسی پلان ترتیب دیا تھا قبل ازوقت انتظامات کی وجہ سے ضلع کورنگی کی حدود میں شاہراہوں اور گلیوں سے برساتی پانی کی بروقت نکاسی کو چند گھنٹوں میں یقینی بنا دیا گیا دوران برسات برساتی پانی کی نکاسی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹربلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زون کو ہدایت کی کہ مزید متوقع برسات کے پیش نظر رین ایمرجنسی پلان پر عملد رآمد کو یقینی بنا یا جائے ضلع کورنگی کی حدود میں تمام برساتی نالوں کا سروے اور نشیبی علاقوں سے برساتی پانی کی بروقت نکاسی کو یقینی بنا نے کے لئے پلان ترتیب دیا جائے۔

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی عشرہ محرم کے دوران برآمد ہونے والے جلوسوں کے روٹ سے برساتی پانی کی نکاسی کو فوری یقینی بنا یا جائے تاکہ عزاداروں کو کسی بھی قسم کی مشکلات پیش نہ آئے اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور میمن نے کہاکہ قبل بلدیہ کورنگی کی جانب سے قبل ازوقت انتظامات کی وجہ سے برسات کے دوران ضلع کورنگی کے حدود میں کسی بھی شاہراہ پر برساتی پانی کھڑا نہ ہوسکا اور علاقائی سطح پر گلیوں اور محلوں سے برساتی پانی کی بروقت نکاسی کو یقینی بنا دیا گیا ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی نے تمام زونز کو ہدایت کی ہے کہ برساتی پانی کی بروقت نکاسی کے ساتھ صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا یا جائے صفائی وستھرائی کے عمل کو جاری رکھا جائے۔

KORANGI

KORANGI