رواں مالی سال مہنگائی کی شرح چار اعشاریہ آٹھ فیصد ریکارڈ

Inflation

Inflation

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی ادارہ شماریات کے چئیرمین آصف باجوہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران جولائی سے اپریل تک مہنگائی کی شرح 4.81 فیصد رہی۔

اس دوران دال مونگ 20 فیصد، آلو اٹھارہ فیصد، سگریٹس ساڑھے 21 فیصد اور تعلیم کی سہولیات 14 فیصد سے زیادہ مہنگی ہوئیں۔

ادارہ شماریات کے سربراہ نے بتایا کہ دس ماہ میں پیاز 24 فیصد، ٹماٹر 23 فیصد، مٹی کا تیل 15 اور موٹر فیول 11 فیصد سستا ہوا۔ ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں تین فیصد کمی ہوئی تاہم اس دوران بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ساڑھے چھ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔