قدیم مسیح قبرستان کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ ندیم ہارون خان
Posted on December 17, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)قدیم مسیح قبرستان کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ انتظامیہ با اثر افراد کے خلاف کاروائی کر کے مسیحی بھائیوں کو انصاف فراہم کرے۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف ندیم ہارون خان، رہنما حلقہ این اے138حسن علی خان، زبیر احمد خان، نصیر احمد خان نے با اثر افراد کی طرف سے قدیم مسیحی قبرستان کی چار دیواری کو گرانے صلیب توڑنے اور قبریں مسمار کرنے پر اپنے ایک مذمتی بیان میں کیا۔ اس موقع پر یوسف مسیح، امانت مسیح، دیال مسیح، لاہوری مسیح، الیاس مسیح، خورشیدمسیح، اللہ وسایا مسیح ودیگر مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اٹھیل میں قدیم مسیحی قبرستان تھا جس پر علاقہ کے با اثر افراد نے مین گیٹ کو توڑ دیا۔
گیٹ پر لگائی گئی صلیب کی بھی بے حرمتی کی گئی۔ جبکہ قبرستان کے درمیان میں سے پرانی قبروں کو مسمارکرکے وہاں سے مٹی کی ٹرالیاں گزاری گئی جس سے قبروں کی بے حرمتی ہوئی ، انہوں نے ڈی سی او قصور و ڈی پی او قصور سے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com