سود سے نجات ملے تو مسلمان استحصال سے آزاد ہو جائینگے، صدر ممنون

Mamnoon Hussain

Mamnoon Hussain

کراچی (جیوڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ انصاف اور برابری اسلام کے بنیادی اصول ہیں، سود سے نجات حاصل ہوجائے تو مسلمان معاشرتی اور معاشی ناانصافی اور استحصال سے آزاد ہو جائیں گے، حکومت ملک میں اسلامی بینکنگ کے فروع کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

وہ بدھ کو مقامی اخبار اور نیشنل بینک کے اشتراک سے اسلامک بینکنگ پر گول میز کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ کانفرنس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، اسٹیٹ بینک کے گورنر یاسین انور، نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر کے علاوہ دیگر نجی بینکوں کے صدور و نمائندوں اور ملائیشیا کے مائی بینک کے چیئرمین داتو سری اسماعیل شاہدین نے بھی شرکت کی۔