زمین کو چپٹا نہ ماننے پر توہین اسلام کا فتوی عائد

کراچی: زمین کو چپٹا نہ ماننے پر توہین اسلام کا فتوی عائد،اردو زبان کی دنیا کی سب سے بڑی سائنسی ویب سائٹ کے ایڈمنز کیخلاف توہین اسلام کی دھڑا دھڑ پوسٹنگ جاری۔

تفصیلات کے مطابق فراز عادل بلوچ نامی ایک شخص نے کچھ روز قبل دعوی کیا تھا کہ زمین چپٹی ہے۔ اس کے اس دعوے کو سائنس کی دنیا ویب اور سوشل میڈیا پیج اور گروپ میں شیئر کیا تو اس نے ایڈمنز منیب احمد ساحل اور رفعت عزیز کیخلاف توہین اسلام کی پوسٹنگ شروع کردی کہ سائنس کی دنیا نامی ویب سائٹ و سوشل میڈیا پیجز کے ذریعے یہ لوگ اسلام کیخلاف کام کر رہے ہیں۔

مذکورہ شخص جس بلاگر کا کام کرتا ہے اور سوشل میڈیا پر مختلف پیجز بھائی اسد عادل بلوچ جو کہ سیسی ملیر کے ایک ہسپتال میں کمپائوڈرر ہے کے ہمراہ پاکستان کرنٹ افیئر ،نیوز اینڈ ویوز پی کے اور وائے پاکستان ڈزنٹ بلیو آن ٹیرز نامی پیج چلاتا ہے،سائنس کی دنیا کے ایڈمنسٹریٹر نے ایف آئی اے سائبر برانچ میں مذکورہ افراد کیخلاف درخواست دے دی ہے اور میٹھادر تھانے میں واقعے کی ایف آئی آر درج کروا دی ہے،یاد رہے کہ زمین کو چپٹا ماننے کے عقائد عیسائیت کے ہیں اور کیتھولک چرچ ایسے افراد کو پروموٹ کر رہا ہے۔

Asad

Asad

Faraz Final

Faraz Final