بدین (عمران عباس) زمین پر قبضے کے خلاف تیسرے روز بھی علامتی بھوک ہڑتال جاری،بدین پریس کلب کے سامنے احمد راجو کے آساس چک کے مکینوں نے اپنی عوتوں کے ہمراءتیسرے روز بھی علامتی بھوک ہڑتال کرکے احتجاج کیا۔
پاکستان فشر فوک فورم بدین کے رہنماءمٹھن ملاح، عمر ملاح، قاسم ، حسن ملاح، اور دیگر رہنماءبھی اس بھوک ہڑتال میں موجود تھے۔
متاثرین کا کہنا تھا کہ با اثر افرا ہمارے گاﺅں کے مختلف بلاکوں پر اسلحہ کے زور پر قبضہ کرلیا ہے اور ہمیں جان سے مارنے کے دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔
انہوں نے حکومت سندھ، ایس ایس پی بدین اور دیگر بالا حکام سے اپیل کی کہ جان کا تحفظ فراہم کرکے قبضہ مافیا سے جان چھڑائی جائے۔۔