دو ہزار چودہ زمین کا گرم ترین سال تھا :ناسا کی رپورٹ

NASA

NASA

نیویارک (جیوڈیسک) امریکی ادارے ناسا کا کہنا ہے 2014 زمین کا گرم ترین سال تھا ، گرمی میں اضافے کے باعث طوفانوں اور سمندر کی سطح میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ناسا کے موسمیات کے ماہر جان ٹکر کا کہنا ہے سال اٹھارہ سو اسّی سے جب درجہ حرارت کا ریکارڈ رکھنا شروع ہوا تھا ، سال دو ہزار چودہ گرم ترین رہا۔ اس کا اوسط درجہ حرارت گزشتہ برسوں سے ایک اعشاریہ چار درجہ فارن ہائیٹ زیادہ رہا۔

انہوں نے کہا دس گرم ترین سال گزشتہ سترہ برسوں میں ہوئے ۔ ٹکر نے کہا اگر مناسب اقدامات نہ کئے گئے تو سمندر کی سطح میں اضافے سے بہت سے ساحلی شہر ڈوبنے کا خطرہ ہے۔