کوئٹہ (جیوڈیسک) آوران میں چیئرمین این ڈی ایم اے کے ہیلی کاپٹر پر مشکے کے قریب راکٹوں سے حملہ کیا گیا، میجر جنرل سعید علیم محفوظ رہے۔
ذرائع کے مطابق آوران میں زلزلہ سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لئے جانے والے چیئرمین این ڈی ایم اے میجر جنرل سعید علیم کے ہیلی کاپٹر پر نامعلوم افراد کی طرف سے راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے میجر جنرل سعید علیم محفوظ رہے۔ واضح رہے گزشتہ روز بھی متاثرہ علاقوں میں جانے والی ڈاکڑز کی ٹیم کی گاڑیوں پر راکٹوں سے حملے کیے گئے تھے جس میں تمام ڈاکڑز محفوط رہے۔