کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) وزیراعظم کی جانب سے پاکستان ایئرویز کیلئے 10 کروڑ ڈالرز کی منظوری پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر سولنگی اور سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی و دیگرنے کہا ہے کہ ایک جانب قومی ایئر لائنز کو خسارہ زدہ قرار دیکر اسکی نجکاری کا اعلان کیا گیا ہے تو دوسری جانب نئی ایئر لائن کی مالی معاونت کی جارہی ہے
جو قوم کیلئے حیرت و استعجاب کا باعث ہے کیونکہ اگر حکومت نئی ایئر لائن کیلئے استعمال کیا جانے والا پیسہ اور توجہ قومی ایئر لائن کی بحالی پر صرف کرتی تو اس کی حالت ہی بہتر نہیںبنانے کیساتھ اسے مفید بھی بنایا جاسکتا تھا اور نجکاری کیلئے اس کے حصص کی اچھے داموں پر فروخت کیلئے تو اس کی بحالی کی اہمیت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے جبکہ نئی ائیر لائن کے قیام سے اسکی قیمت مزید گرے گی اور اسکی نجکاری کسی طور پر منافع بخش ثابت نہیں ہو گی اسلئے اداروں کو خسارہ زدہ قرار دیکر اونے پونے فروخت کرنے اور پس پردہ خودخریدنے کی روایت کا خاتمہ کرتے ہوئے اپنے مفادات کیلئے نئے دارے بنانے کی جائے قومی وسائل کو قومی اداروں پر لگاکر انہیں منافع بخش بناکر ان کی ساکھ حال کی جائے ۔