کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان بھرمیں محسوس کئے جانے والے زلزلے جھٹکوں اور اس سے پیدا ہونے والے خوف و ہراس پر حکومت سے قبل از وقت زلزلے سے بچا کے حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ موسمی تغیرات و تبدیلیوں کے باعث زمین اپنی ہیئت تبدیل کررہی ہے جس کی وجہ سے زلزلوں کے امکانات بڑھ رہے ہیں جو حکومتی سطح پر مو ¿ثر و فول پروف اقدامات کیساتھ عوام کوبچا ¶ کی تربیت کی فراہمی کے بھی متقاضی ہیں ۔
امیر پٹی نے مزید کہا کہ خیر پختونخواہ اور پنجا ب میں زلزلے کے جھٹکے حکمرانوں کیلئے کرپشن ‘ کمیشن ولوٹمارسے نجات اور اصلاح و بہتری کی جانب توجہ کی قدرت کے پیغام کیساتھ دہشتگردوں کے معاونین و سرپرستوں کیلئے اللہ کی جانب سے عذا ب کا اشارہ بھی ہوسکتا ہے اور اگر ایسا ہے تو پھر سندھ کے حکمرانوں کو ایسے کسی اشارے قبل ہی اپنے اعمال کے اصلاح کی ضرورت ہے بصورت دیگر سندھ میں پنجا ب وخیر پختونخواہ سے زیادہ تباہی ہوسکتی ہے جبکہ کشمیر ‘ بلوچستان اور گلگت بلتستان کے حکمرانوں کو بھی قدرت کے اس پیغام و اشارے کو سمجھنا چاہئے ۔