زلزلے کو چار روز بیت گئے، ہر طرف تباہی، متاثرین امداد کے منتظر

Earthquake

Earthquake

آواران (جیوڈیسک) آواران زلزلے نے بستیوں کی بستیاں اجاڑ دی ہیں، ہزاروں گھر صفحہ ہستی سے مٹ چکے ہیں۔ مشکے، گاجا، منگولی، تیران دال، گجکور میں جس سمت دیکھیں تباہی ہی تباہی ہے۔ ہری علاقوں میں چند مقامات پر ریلیف کے لیے ٹینٹ مہیا کیے گئے ہیں تاہم گشکور، مالار، گجر اور دیگر دور دراز مقامات تک تاحال امدادی ٹیمیں نہیں پہنچی۔

ڈسٹرکٹ انتظامیہ میں کوارڈی نیشن کا فقدان ہیں۔ انتظامی امور کے لیے کوئی کمانڈ نہیں ہے،انتظامی معاملات کے زمہ داران اپنی زمہ داریوں کا تعین ہی نہیں کر پا رہے۔دوسری جانب انٹرنیشنل این جی اوز کو امداد مہیا کرنے کے لیے پی ڈی ایم اے کی طرف سے تاحال اپررول ہی نہیں مل سکا ہے۔سرکاری اداروں کو سیکورٹی خدشات کا بھی سامنا ہے تاہم مقامی این جی اوز کے مطابق ان کو درپیش ایسا کوئی مسئلہ نہیں اس لیے انتظامیہ کو انہیں اجازت دینی چاہئے۔

پی ڈی ایم ے کو ملنے والے امدادی ٹرک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں ہی کھڑے ہیں،مقامی افراد کسی بھی طرح کے امدادی سامان کی تصدیق نہیں کر رہے۔ دور دراز کے علاقوں میں میڈیکل سہولیات بھی نہیں پہنچی جہاں سب سے بڑا مسئلہ پینے کے پانی کا ہے جہاں مختلف وبائی امراض پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔