آواران (جیوڈیسک) وزیر اعلی بلوچستان نے آواران میں این جی اوز سے کہا ہے کہ وہ زلزلہ زدہ علاقوں میں کہیں بھی جا کر کام کریں، ان کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال آواران کا دورہ کیا جہاں زلزلے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔
اس موقع پر وزیر اعلی نے اسپتال میں موجود ڈاکٹروں اور طبی عملے کو زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی، وزیر اعلی سے آواران میں ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے غیر سرکاری 22 تنظیموں کے نمائندوں نے بھی ملاقات کی اس موقع پر این جی اوز کے نمائندوں نے اپنی اپنی تنظیموں کی جانب سے امدادی سرگرمیوں کے حوالے سیوزیر اعلی کو اگاہ کیا۔
وزیر اعلی نے انہیں یقین دلایا کہ این جی اوز زلزلہ زدہ علاقوں میں کہیں بھی جا کر کام کریں، ان کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔