زلزلہ متاثرین کیلئے چین سے امداد سامان کا تیسرا جہاز کراچی پہنچ گیا

China Aid

China Aid

کراچی (جیوڈیسک) چین سے بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔ چین کی حکومت نے پاکستان میں زلزلہ سے متاثرین کے لئے 1.5ملین ڈالراور امدادی اشیا دینے کا اعلان کیا تھا۔

اس سلسلے میں امدادی سامان سے بھرا تیسرا طیارہ Nanjing سے کراچی ائیر پورٹ پہنچ گیا۔ جس میں متاثرین کے لئے دوائیں، خیمے، ایمرجنسی لائٹس اور پانی کو صاف کرنے کا سامان شامل ہے۔ اس پہلے دو طیارے امداد لے کر پاکستان پہنچ چکے ہیں۔