سےّدعرفان مشہدی موسوی کا زلزلے سے متعدد قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار
Posted on September 25, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سےّدعرفان مشہدی موسوی نے بلوچستان میں زلزلے سے متعدد قیمتی جانوں کے ضیاع اور تباہی پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں زلزلے سے متاثرہ افراد کی بحالی اور امدادی کاموں میں کوئی کسر نہ چھوڑیں، طبی و رہائش سمیت انہیں ہر قسم کی سہولتیں اور کھانے پینے کی اشیاء فوری طور پر فراہم کی جائیں۔ انہوں نے متاثریں کی مالی امداد پر بھی زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے بعد زلزلہ کی شکل میں تباہی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہم ایک آزمائش ہے ہمیں اجتماعی طور پر اللہ تعالیٰ سے معافی مانگنا ہوگی اور مصیبت کی اس گھڑی میں ہمیں اپنے بھائیوں کی اخلاقی ،مالی ہر قسم کی مدد کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسلمانوں خاص طور پر پاکستانیوں پر یہ مشکل وقت دین اسلام سے دوری کا نتیجہ ہے۔