کراچی (جیوڈیسک) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشیونوگرافی کی ٹیم سمندر میں ابھرے نئے جزیرے پر پہنچ گئی۔ جزیرے سے میتھین گیس کا اخراج ہورہا ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشیونو گرافی کے مطابق، یہ جزیرہ سطح آب سے 60 سے 70 فٹ بلند ہے۔ اس کی لمبائی 100 سے 120 میٹر، جب کہ چوڑائی 250 سے 300 میٹر ہے۔ جزیرہ ساحل سے 200 میٹراندر ہے۔
جزیرے سے میتھین گیس کا اخراج ہورہا ہے، جس کی وجہ سے جگہ جگہ بلبلے بلند ہورہے ہیں سمندر میں ابھرنے والے جزیرے پر آبی حیات کے آثار بھی نمایاں ہیں۔ جزیرے کے ذرائع اور گوادر میں ڈبلیو ایف کے کوآرڈی نیٹر عبدالرحیم نے بھیجی ہے۔ مذکورہ ویڈیو میں سے ایک منتخب تصویر یہاں دی گئی ہے۔