تمام زلزلہ متاثرین کو امداد کی فراہمی یقینی بنائیں گے : نثار

Interior Minister Chaudhry Nisar

Interior Minister Chaudhry Nisar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت تمام زلزلہ متاثرین کو امداد کی فراہمی یقینی بنائے گی۔ آزمائش کی اس گھڑی میں بلوچستان کے عوام کے ساتھ ہیں انہیں دوبارہ اپنے پاں پر کھڑا کریں گے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار علی خان نے بلوچستان میں آنے والے زلزلے کو بڑا سانحہ قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاق صوبائی حکومت اور این ڈی ایم سے مل کر کام کر رہا ہے۔ بین الاقوامی برادری نے تعاون کی پیش کش کی لیکن حکومت نے زلزلہ متاثرین کی مدد خود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام متاثرین کو امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ چودھری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ زلزلے سے مجموعی طور پر ایک لاکھ پچیس ہزار گھر متاثر ہوئے۔ پاک فوج بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔ متاثرین کو دوبارہ اپنے پاں پر کھڑا کیا جائے گا۔