خضدار (جیوڈیسک) پاک فوج نے بلوچستان کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کے لیے خضدار میں بیس کیمپ قائم کر دیا، پاک فوج کے 300 اہلکار متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کل صبح تک بلوچستان کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں مزید ایک ہزار جوانوں کو ریسکیو کاموں کے لیے بھیجا جائے گا۔
ریسکیو آپریشن کیلیے خضدار میں بیس قائم کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلے کاپٹرز ادویات لے کر متاثرہ علاقوں کو چلے گئے ہیں جب کہ سی ایم ایچ خضدار میں عملے کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔