لاہور (جیوڈیسک) جاپانی پہلوان محمد حسین انوکی بلوچستان کے زلزلہ زدگان کی امداد کے لیے لاہور پہنچ گئے ہیں۔ وہ کل پاکستان میں ریسلنگ اکیڈمی کے قیام کا اعلان بھی کریں گے۔ ٹوکیو سے لاہور آمد کے بعد محمد حسین انوکی نے پنجاب سٹیڈیم میں صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جو امن اور بھائی چارہ کھیلوں کے ذریعے قائم ہو سکتا ہے وہ کسی اور ذریعے سے ممکن نہیں۔ جاپانی پہلوان کل نمائشی دنگل کے موقع پر پاکستان میں ریسلنگ اکیڈمی کے قیام کا باقاعدہ اعلان بھی کریں گے۔ا