کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) وزیرداخلہ بلوچستان ضیا لانگو نے کہا ہے کہ زلزلے اور لینڈ سلائنڈنگ سے متاثرہ تقریباً آدھے راستے کھولے جا چکے ہیں۔
ضیا لانگو نے کہا کہ کافی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے لیکن چند گھنٹوں میں سڑکوں کو کلیئر کریں گے، متاثرہ علاقے دور دراز کے علاقے ہیں، مشینری اور ریسکیو ٹیمیں پہنچنےمیں وقت لگے گا۔
انہوں نے کہا کہ امدادی کارروائیوں کے لیے تمام وسائل استعمال کر رہے ہیں، ہرنائی کے اسپتال میں سہولیات کافی نہیں اس لیے شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ قلعہ سیف اللہ اور زیارت میں نقصانات کی اطلاعات ہیں جب کہ زلزلے سے سرکاری عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔