وسطیٰ ایشیا: عزت کے نام پر سالانہ 20 ہزار قتل

London

London

لندن (جیوڈیسک) واقعات کی اطلاعات نہیں ملتیں، قتل کو راز میں رکھنے کی کوشش ہوتی ہے، رپورٹ عالمی این جی اوز کی رپورٹس کے مطابق مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں عزت کے نام پر سالانہ 20 ہزار خواتین کو قتل کر دیا جاتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس قسم کے زیادہ تر واقعات کے متعلق اطلاعات نہیں ملتیں، اکثر اوقات قتل کو راز میں رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

ایسے واقعات زیادہ تر ان ممالک میں پیش آتے ہیں جہاں قدیم روایات جاری ہیں اور عوام جدید تعلیم سے بہرہ مند نہیں، ان ممالک میں خواتین کو بے عزت بھی کیا جاتا ہے، بھارت، افغانستان، پاکستان اور صومالیہ میں عزت کے نام پر خواتین کے قتل کے واقعات معمول ہیں جبکہ ترکی، اردن اور لبنان جیسے نسبتاً ترقی یافتہ ممالک میں بھی ایسے واقعات پیش آتے ہیں۔