جان کیری مشرق وسطی کے دورے میں شام میں بشار الاسد کے خلاف لڑنے والے باغیوں کی امداد پر اتحادیوں کے خدشات دور کرینگے۔ گیارہ روزہ دورے کے دوران امریکی وزیر خارجہ اسرائیل، سعودی عرب، بھارت اور اردن بھی جائیں گے اور اتحادیوں کو شام میں بشار الاسد کے خلاف برسر پیکار باغیوں کو ہتھیاروں کی فراہمی کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔ اپنے دورے میں سب سے پہلے وہ قطر پہنچیں گے جہاں وہ طالبان کے ساتھ مذکرات میں شامل نہیں ہونگے۔
دوسری جانب شامی تنازعے پر واشنگٹن کے برو کنگز انسٹی ٹیوٹس کے دفاعی تجزیہ کار مائیکل اوہیلنن کے مطابق یہ امریکی انتظامیہ کیلئے ایک بڑا چیلنج ثابت ہو سکتا ہے اور چند ہتھیاروں کی موجودگی کے ثبوت ناکافی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکہ شام مسئلے پر غور کرے گا۔