جکارتہ (جیوڈیسک) امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق یہ زلزلہ 122 کلومیٹر جنوب مشرقی قصبے موڈایاگ میں سمندر میں آیا جس کی گہرائی 20 کلومیٹر زیر زمین تھی تاہم انڈونیشیاء کے حکام نے سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی ہے۔
انڈونیشیاء کے ادارے ارضیاتی، ماحولیات اور جغرافیائی کے زلزلہ اور سونامی چیفس مکمت ریادی نے کہا کہ زلزلے کے یہ جھٹکے سلاویسی جزیرے کے شمال میں آئے۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اب تک اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں تاہم اس سے لوگ خوفزدہ ہوئے ہیں لیکن سونامی کا کوئی خطرہ نہیں۔