یروشلم (جیوڈیسک) مشرقی یروشلم میں درجنوں فلسطینیوں نے احتجاج کے دوران اسرائیلی پولیس پر پتھرائو کیا اور پیٹرول بم برسائے۔ جواب میں پولیس نے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لئے ربر کی گولیاں برسائیں۔
بتایا گیا ہے کہ پولیس اور مظاہرین کے مابین تصادم کئی گھنٹے تک جاری رہا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
یہ مظاہرین اس وقت سڑکوں پر نکلے جب انہیں معلوم ہوا کہ گزشتہ ہفتے اسرائیلی پولیس کے ساتھ مظاہرین کے تصادم کے نتیجے میں کی جانے والی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک فلسطینی نوجوان مارا گیا ہے۔