وسطی نائجیریا میں زہریلی گیس کے اخراج سے 8 افراد ہلاک
Posted on July 26, 2015 By Majid Khan بین الاقوامی خبریں
Poison Gas Emissions
جوس (جیوڈیسک) وسطی نائجیریا کے شہر جوس میں زہریلی گیس سے آٹھ افراد ہلاک جبکہ ایک سو سے زائد متاثر ہوئے ہیں۔
مقامی حکام کے مطابق شہر میں پانی صاف کرنے والے پلانٹ میں کلورین گیس کا سلنڈر پھٹ گیا۔ متاثرہ افراد کو شہر کے مختلف اسپتالوں میں داخل کروا دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے حالات پر قابو پا لیا گیا ہے اور عوام کو سپلائی کیا جانے والا پانی محفوظ ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com