ایسٹر سے قبل چرچز اور مسیحی بستیوں کی سیکورٹی سخت کی جائے، نعیم کھوکھر

کراچی : کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم الزماں کھو کھر نے ملکی مجودہ صورتحال کے پیش نظر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسٹر سے قبل تمام مسیحی عبادت گاہوں اور بستیوں کی سیکورٹی سخت کی جائے اور تمام غیر مسلم اقلیتوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

اپنے ایک بیان میں نعیم کھو کھر نے کہاکہ امن و امان کے حوالے سے حکومت کے اقدامات خاطر خواہ نظر نہیں آرہے کیونکہ کراچی میں یومیہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات رونما ہورہے ہیں جس پر سرکاری راگ آلاپا جارہا ہے کہ مارنے والا گروہ ایک ہی ہے جب حکومت کو معلوم ہے کہ ایک ہی گروہ قتل و غارت گری میں ملوث ہے تو حکومت ان دہشت گردوں کا قلع قمع کیو ں نہیں کرتی انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیاہے کہ حکومت زبانی دعوں کے بجائے دہشت گردوں کی سرکوبی کیلئے راست اقدامات کرے۔